غزہ ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
آج اتوار کے روز امدادی ٹیموں نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں قابض اسرائیل کی گذشتہ بمباری میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں کے جسد خاکی ملبے تلے سے نکال لیے۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس نے تین شہداء کے جسد خاکی وصول کیے جو قابض اسرائیل کی بلدیہ بنی سہیلہ، مشرقی خان یونس پر کی گئی پچھلی جارحانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔
آج صبح سے ہی قابض فوج نے رفح کے شمال میں عمارتوں اور گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کی کارروائیاں جاری رکھی ہیں جبکہ اسی دوران خان یونس کے مشرقی علاقوں پر قابض اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جو وقف فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔