Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی بمباری میں الجزیرہ کے نامہ نگار محمد وشاح شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی افواج نے بدھ کی شام غزہ شہر کے مغرب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر دو فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا جن میں الجزیرہ لائیو کے نامہ نگار صحفی محمد وشاح بھی شامل تھے۔

سرکاری میڈیا آفس نے اپنے ایک بیان میں صحافی محمد سمیر وشاح کی شہادت کی تصدیق کی ہے جو الجزیرہ مباشر چینل کے نامہ نگار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی اس جنگ کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد 262 ہو گئی ہے۔

میڈیا آفس نے قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے اور ان کے قتل و اغوا کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں صحافیوں کی عالمی فیڈریشن، عرب صحافیوں کی یونین اور دنیا بھر کی صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی میڈیا نمائندوں کے خلاف ہونے والے ان منظم جرائم کی بھرپور مذمت کریں۔

بیان میں ان وحشیانہ اور سنگین جرائم کی تمام تر ذمہ داری قابض اسرائیل، امریکی انتظامیہ اور نسل کشی کے اس جرم میں شریک ممالک بشمول برطانیہ، جرمنی اور فرانس پر عائد کی گئی ہے۔

میڈیا آفس نے عالمی برادری، بین الاقوامی تنظیموں اور صحافت سے وابستہ اداروں پر زور دیا کہ وہ قابض دشمن کے ان جرائم کی مذمت کریں، اسے ان کارروائیوں سے باز رکھیں اور ان کے مسلسل جرائم پر عالمی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے صہیونی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

بیان میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ نسل کشی کے اس جرم کو روکنے، غزہ کی پٹی میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے قتل و غارت گری کے سلسلے کو بند کرنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر دباؤ ڈالا جائے۔

میڈیا آفس نے تمام شہید صحافی ساتھیوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت، قبولیت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی اور ان کے لواحقین سمیت فلسطینی صحافتی برادری کے لیے صبر و سلوان کی التجا کی۔ ساتھ ہی زخمی صحافیوں کی جلد شفا یابی کی تمنا کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ قابض افواج 10 اکتوبر گذشتہ سے غزہ کی پٹی میں سیز فائر اور جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔ اس دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں توپ خانے اور فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ فوجی گاڑیوں اور جنگی بحری جہازوں سے فائرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ سویلین عمارتوں اور تنصیبات کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ان حالیہ خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 738 شہری شہید اور 2035 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 759 شہداء کے جسد خاکی ملبے سے نکالے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی اس جارحیت کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 72,317 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 172,137 ہو گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan