مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
قابض اسرائیل نے لبنان کے جنوب بیروت کے علاقے الضاحیہ میں اتوار کے روز حزب اللہ کے ایک ممتاز رہنما کو فضائی حملے میں شہید کر دیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق علاقے میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد قابض اسرائیل کے طیاروں نے فضا میں پروازیں شروع کر دیں۔ یہ واقعہ لبنان کے جنوب اور البقاع میں گذشتہ چند دنوں سے جاری فضائی حملوں کے تسلسل میں ایک خطرناک اضافہ ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ الضاحیہ میں ہدف بننے والا شخص ابو علی الطبطبائی تھا جو حزب اللہ میں دوسرے نمبر کا اہم رہنما تھا۔
گذشتہ ہفتے کے دوران قابض اسرائیل کی افواج نے لبنان میں مختلف مقامات پر جارحیت میں اضافہ کیا، جبکہ گذشتہ ہفتے ہفتہ کو غزہ پر ایک بڑے حملے میں بائیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔