Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی استعمال شدہ گاڑیاں اردن اور عراق میں فروخت ہونگی

palestine_foundation_pakistan_car

عرب اور اسلامی دنیا کو اس وقت حیرت کا جھٹکا لگا جب اسرائیلی وزیر مواصلات ’’یسرائیل کیٹز‘‘ نے تصدیق کی کہ عنقریب اسرائیل اپنی استعمال شدہ گاڑیاں اردن اور عراق برآمد شروع کر دے گا۔ صہیونی ہارڈوئیر کی عرب مارکیٹ تک رسائی سے فلسطینیوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ صہیونی وزیر نے اسرائیلی گاڑیوں کے لیے نئی مارکیٹ تک رسائی کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمد شروع ہوتے ہی اسرائیلی شہریوں کو نئی گاڑیاں خریدنے کے بہتر مواقع میسرآ جائیں گے۔ منصوبے کی ورک رپورٹ تیار کرنے والے صہیونی وزارت مالیات کے ان پٹ ڈائریکٹر ’’یورام جپائے‘‘انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے سابقہ نمائندے ڈورون لیوی اور اقتصادی مشیر ایلڈاڈ بریک کے مطابق اس فیصلے سے پرانی گاڑیوں کی فروخت اور نئی گاڑیوں کی خرید میں آسانی ہوجائے گی نیز منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی اور ٹریفک حادثات میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ صہیونی وزیر مالیات ’’یسرائیل کیٹز‘‘ نے اپنی وزارت سے رجوع کرکے ’’بعد از فروخت ٹیکس ریکوری‘‘ کی شق منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس شق کی منظوری کے بعد اردن اور عراق کی مارکیٹوں میں گاڑیوں کی برآمد کے بعد فروخت کنندگان کو ادا کیا گیا انکم ٹیکس واپس مل جائے گا اور ٹیکس صرف کار کی قیمت پر لگے گا۔ فیصلے کے مطابق اسرائیل کی 50 تا 60 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں عرب ممالک میں فروخت کی جائیں گی جو کل اسرائیلی گاڑیوں کا آٹھ تا دس فیصد بنتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan