قاہرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے معاملے پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
متحدہ عرب امارات کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
عرب ممالک کے نمائندوں نے فلسطینی علاقوں میں جاری پیشرفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ سفارتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔