( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آباد کار روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور مذہبی اشتعال انگیزی کے لیے مقدس مقامات کی بے حرمتی کر تے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صہیونی آباد کاروں کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی جاری ہے۔
اوقاف ممبران نے بتایا کہ ایک روز قبل بھی اسرائیلی فوج کی سر پرستی میں صہیونی شر پسندوں کے نظم گروپ نے مسجد اقصٰی میں داخل ہوکر مسجد کی حرمت کو پامال کرنے کی کوشش میں 18 سے زائد فلسطینی عبادت گزاروں کو فوج کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد کے صحنوں میں آزادانہ گھومتے پھرتے رہے۔
اوقاف ممبران نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند یہودیوں کا قبلہ اول پردھاوا اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انہیں سیکیورٹی فراہم کرنا مسلمانوں کے مذہبی جذبات کومشتعل کرنے کی کوشش ہے اور فلسطینی اوقاف کے ملازمین کی گرفتاری مسلمانوں کے مذہبی امور میں کھلم کھلا مداخلت ہےجسے روکتے ہوئے عالمی برادری یہودی انتہا پسندی اور تشدد کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کرے۔