Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل”حقوق اطفال” کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے: اقوام متحدہ

palestine_foundation_pakistan_iof-child-arrest4

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال”یونیسف” نے اسرائیل کے ایک نئے جنگی اور انسانی جرم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست فلسطینی علاقوں میں فلسطینی بچوں کی سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے. جنیوا میں یونیسف کے دفتر سے جاری بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں اسرائیل کو ان ممالک میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے جہاں بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں. بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل گذشتہ 20 سال سے جنیوا معاہدے کے تحت بچوں کے حقوق کی فراہمی کا پابندی کا عہد کر چکا ہے تاہم عملی طور پر تل ابیب بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے. یونیسف کے مطابق عالمی ادارے کے تحت بچوں کے حقوق مسلمہ ہیں اور اسرائیل بھی اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے ان قواعد و ضوابط کا پابند ہے جو دیگرممالک پرلاگو ہیں تاہم اسرائیل خود کو ان تمام حدود قیود سے خود کو مبرا سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی بچوں کے ساتھ نہایت بے رحمانہ سلوک ہو رہا ہے. بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی اتھارٹی کے زیر کنٹرول اور غزہ میں حماس کے زیرانتظام علاقوں میں بچوں کے حقوق کے پامالی کی ذمہ داری بھی اسرائیل پرعائد ہوتی ہے کیونکہ قابض اسرائیل کی ان علاقوں میں فوجی بالاد ستی موجود ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan