Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل، مصر اتحاد ختم ہونے سے خطے میں طاقت کا توازن درست ہو گا: برطانوی اخبار

palestine_foundation_pakistan_hosni-mubarak-egyptian-dictator2

برطانوی روزنامے ’’ٹیلی گراف‘‘ کا کہنا ہے کہ مصری انقلاب کے بعد نئی فوجی حکومت کی جانب سے 33 سالوں پر محیط اسرائیل، مصر سرد امن معاہدوں کی پاسداری کے اعلان کے باوجود تل ابیب حکام کے خدشات بالخصوص نہر سوئز سے ایرانی دو بحری جہازوں کو گزرنے کی مصری اجازت کے بعد بڑھ گئے ہیں۔ روزنامے نے اپنے پیر کے اشاعیے میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے گزشتہ بدھ ایرانی جہازوں کو نہر سوئز سے گزرنے کی مصری اجازت کے بعد بیان دیا ہے کہ ایران علاقے میں اپنا رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ مصر نے 1979ء کے بعد پہلی مرتبہ شام جانے والے ایرانی جہازوں کو راستہ دیا ہے اور علاقے میں پھیلنے والے انتشار کے بعد اسرائیل کو اپنا دفاعی بجٹ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایرانی یحری جہازوں کو راستہ فراہم کرکے قاھرہ نے تہران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے اور اسرائیلی خواہشات کے برعکس تعلقات استوار کرنے کا اشارہ دے دیا ہے جسے اسرائیل خطے میں طاقت کے توازن میں تبدیلی قرار دے رہا ہے۔ اخبار نے اسرائیلی اخبار ’’ھارٹز‘‘ میں متعدد سیاسی لکھاریوں کا حوالہ بھی دیا جنہوں نے ایرانی جہازوں کو گزرگاہ فراہم کرنے کو علاقے میں طاقت کے توازن میں تغیر قرار دیا ہے۔ اسرائیلی قلم کاروں کے مطابق مصر نے اشارہ دے دیا ہے کہ وہ ایران کے معاملے میں اسرائیل کے ساتھ تزویراتی اتحاد کو خود پر لازم نہیں سمجھتا۔ ٹیلی گراف کے بہ قول صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹنے کے باوجود مصر اسرائیل کا دوست ہے اور علاقے میں اسرائیل کے پہلے سے کم حلیفوں کی موجودگی میں مصر کی یہ دوستی بھی کم اہم نہیں ہے۔ صہیونی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں کے بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی برادری میں پہلے سے تنہائی کے شکار اسرائیل کو مصر میں اپنے مضبوط حلیف کے چلے جانے سے کس قدر تکلیف ہوئی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 14 اراکین کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی یہودی بستیوں کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی حمایت کے بعد بھی اسرائیل کی تنہائی میں اضافہ ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan