Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل، لبنان کے مابین جھڑپیں، صہیونی فوجی ہلاک، چار لبنانی فوجی شہید

palestine_foundation_pakistan_lebanese-israel-war

مقبوضہ فلسطین اور لبنان کے مابین سرحد پر اسرائیلی اور لبنانی فوج کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں میں ایک صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ایک صحافی سمیت لبنان کے چار باشندے شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب عدسیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اسرائیلی فوج کے اعلی اختیاراتی ذرائع نے صہیونی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی جبکہ ’’المنار‘‘ ٹی وی کے نمائندے نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی سرحدوں میں داخلے کے بعد لڑائی لبنانی سرحدوں میں لڑی جا رہی ہے۔ دوسری جانب لبنانی فوج کمانڈ کے ایک بیان میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کا دعوی کیا گیا ہے۔لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’دشمن اسرائیل نے عدیسہ کے علاقے سے لبنان اور فلسطین کی تکنیکی سرحد سے تجاوز کیا، اقوام متحدہ کی عبوری فورسز کی جانب سے روکے جانے کے باوجود دشمن اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحدیں پار کیں، جس پر لبنانی فوج نے انفرادی اسلحے، آر پی جی شیلوں سے اسرائیلی فوج کا راستہ روکا، ان جھڑپوں میں دشمن فورسز نے بڑے پیمانے پر اسلحہ، مشین گنیں اور ٹینک استعمال کیے، حملے میں لبنانی فوجی اور شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا، بیان میں کہا گیا کہ صورتحال اب تک خطرناک ہے، اقوام متحدہ کی عبوری دورانیے کی فوج نے حالات معمول پر لانے کے لیے رابطے قائم کرنا شروع کر دیے ہیں تاہم اب تک لبنانی فضاؤں میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گردش کر رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی ’’فرانس پریس‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے عدیسہ گاؤں میں لبنانی فوجی اڈے پر دس میزائل داغے ہیں، جس کے جواب میں لبنانی فوج نے بھی فائرنگ کی، اسی طرح اسرائیلی فوج نے عدیسہ کے راستے پر بھی حملے کیے، اسی طرح اسرائیلی جنگی جہازوں نے گاؤں پر کم از کم دو میزائل داغے۔ دوسری جانب لبنانی فوجی ذرائع کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صہیونی فوج نے لبنانی سرزمین پر ایک درخت اکھاڑ پھینکا اور اسرائیلیوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر لبنانی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی، ذرائع نے مزید کہا کہ لبنانی سرحدات میں بیروت سے 105 کلومیٹر دور ایک گھر پر دو صہیونی میزائل آ کر گرے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے کیمرے کے سامنے رکاوٹ بننے والے ایک درخت کو اکھاڑ پھینکا تاکہ گاؤں سے آگے بھی دیکھا جا سکے۔ لبنانی شہریوں اور فوجیوں نے اسرائیلی فوج کو درخت اکھاڑنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی فوج نے لبنانی فوج پر براہ راست فائرنگ شروع کر دی جس سے باقاعدہ جھڑپ شروع ہو گئی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ کی لبنان میں تعینات عبوری عرصے کے لیے تعینات فوج بھی موجود ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ لبنان حدود میں سے دو میزائیل مقبوضہ فلسطین پر آ کر گرے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کی فوج کے نمائندے نے اس موقع پر انتہائی صبر سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan