Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

استعماری منصوبے ای ون کو روکنے کا یورپی یونین کا ہنگامی مطالبہ

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورپی یونین نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ای ون استعماری منصوبہ فوری طور پر بند کرے جس کے تحت 3401 استعماری رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ اسی کے ساتھ یورپی یونین نے نام نہاد خود مختاری سڑک منصوبے پر بھی عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے جو القدس کے مشرق میں بلدہ العیزریہ اور الزعیم کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں پورا علاقہ فلسطینی شہریوں کی آمد و رفت کے لیے بند ہو جائے گا جو مغربی کنارے کے رقبے کے تقریباً 3 فیصد کے برابر ہے۔

یورپی یونین نے جمعہ کے روز جاری بیان میں عطروت نامی استعماری منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جو القدس کے شمال میں سابق بین الاقوامی ہوائی اڈے کی اراضی کو نشانہ بناتا ہے اور اس کے تحت تقریباً 1243 دونم رقبے پر نو ہزار کے قریب استعماری یونٹس تعمیر کیے جانے ہیں۔ اسی طرح شیخ جراح کے محلے میں نحلات شمعون منصوبے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی جو بالخصوص ارض النقاع کے علاقے میں واقع ہے جہاں پورے محلے کو مسمار کر کے تقریباً 17 دونم پر مشتمل استعماری بستی قائم کی جائے گی جس میں 316 یونٹس تعمیر ہوں گے اور اس کے نتیجے میں تقریباً 40 فلسطینی خاندانوں کے گھروں کو مٹا دیا جائے گا۔

یورپی یونین نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے اپنائی جانے والی استعماری پالیسی امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اس سے مغربی کنارے میں مزید عدم استحکام کا خطرہ بڑھتا ہے۔ یہ پالیسی ہزاروں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مغربی کنارے کی جغرافیائی تقسیم صہیونی آبادکاروں کے تشدد میں اضافے اور طویل المدت بنیادوں پر امن کے امکانات کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہے۔ یورپی یونین کے مطابق یہ اقدامات القدس کو دونوں ریاستوں کا مستقبل کا دارالحکومت بنانے والے دو ریاستی حل کی عملی حیثیت کو بھی کمزور کر رہے ہیں۔

یورپی یونین نے قابض اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر استعماری توسیع سے پیچھے ہٹے کیونکہ بین الاقوامی قانون کے تحت یہ بستیاں غیر قانونی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ مہینوں کے دوران مغربی کنارے بشمول مشرقی القدس میں نئے استعماری منصوبوں کی منظوری کی رفتار میں خطرناک حد تک تیزی لائی گئی ہے۔

یورپی یونین نے مزید مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan