مغربی کنارے کے علاقے اریحا میں قائم عباس کی غیر آئینی حکومت کی جیل میں قید اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے کارکنوں نے بھوک ہڑتال ختم کر دی، عباس ملیشیا کی جانب سے ضروریات زندگی کی اشیا جیل میں فراہم نہ کیے جانے پر کی جانے والی یہ ہڑتال تین روز سے جاری تھی۔ اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے گرفتار اراکین کے اہل خانہ نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر اغوا کیے گئے حماس کے کارکنوں نے رمضان میں تین روز ہڑتال کی تھی، جس کی وجہ عباس ملیشیا کے زیر تحت کام کرنے والی جیل انتظامیہ کی جانب سے حماس اراکین کو دی جانے والی تکالیف اور انتہائی بدترین سلو۔ک تھا۔ ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے حماس کے حراست میں لیے گئے اراکین اور خاندان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ضروریات زندگی کی اشیا کے جیل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے رہائی کے حکم ناموں کے باوجود عباس ملیشیا نے حماس کے ان اراکین کو دو سال سے اپنے عقوبت خانوں میں قید کر رکھا ہے جہاں ان کے ساتھ انتہائی توہین آمیز سلوک سے پیش آیا جاتا ہے۔