Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اردن کی وادی شمال میں گرفتاریاں، فلسطینی مزدور فائرنگ کا نشانہ

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں بلدہ الرام کی اراضی پر قائم نسل پرستانہ دیوار کے قریب ایک فلسطینی مزدور کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مزدور کو گولی اس وقت پاؤں میں لگی جب وہ الرام کے علاقے میں قائم نسل پرستانہ دیوار عبور کر کے مقبوضہ القدس میں اپنے کام کی جگہ پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

قابض اسرائیلی فوج مسلسل فلسطینی شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنا رہی ہے جو اپنی روزی روٹی کے لیے نسل پرستانہ دیوار عبور کر کے مقبوضہ القدس اور اندرونی مقبوضہ علاقوں میں جانا چاہتے ہیں۔

اسی تناظر میں عبرانی چینل 14 نے گذشتہ وقتوں میں قابض اسرائیلی انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کے بیانات نقل کیے تھے جن میں اس نے کہا تھا کہ مغربی کنارے سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف موجودہ پالیسی ان پر فائرنگ کرنا ہے۔

شمالی غور میں گرفتاریاں

ایک اور میدانی پیش رفت میں قابض اسرائیلی افواج نے اتوار کی شام شمالی غور کے علاقے سے تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

طوباس گورنری میں آبادکاری مخالف سرگرمیوں کے نگران معتز بشارات نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غور میں خربہ الحدیدیہ پر دھاوا بول کر دو بھائیوں اسامہ عمر بشارات 23 سال اور عارف عمر بشارات 27 سال کے علاوہ جعفر محمد علی بنی عودہ 32 سال کو گرفتار کیا اور انہیں نامعلوم مقام کی جانب لے گئی۔

معتز بشارات نے مزید وضاحت کی کہ تینوں نوجوانوں کی گرفتاری براہ راست یہودی آبادکاروں کی اشتعال انگیزی کے بعد عمل میں آئی جنہوں نے دن کے آغاز میں خربہ الحدیدیہ پر دھاوا بولا اہل علاقہ کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں دیں اور بعد ازاں پتھراؤ کا جھوٹا الزام لگا کر قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کو طلب کیا۔

یہ واقعات مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیل کی منظم سفاکیت اور فلسطینیوں کے خلاف جاری جبر و تشدد کی ایک اور کڑی ہیں جن کا مقصد اہل فلسطین کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنا اور ان کے بنیادی حقِ زندگی کو پامال کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan