Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اردن کی اسلامی تحریک کی فریڈم فلوٹیلا2 کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy4

اردن کی سب سے بڑی مذہبی جماعت تحریکِ اسلامی نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے “فریڈم فلوٹیلا2” غزہ لانے کا اعلان کیا ہے. یہ امدادی قافلہ ستمبر میں غزہ آئے گا. اس کے لیے ملک بھر میں نقد رقوم کی صورت میں فنڈ ریزنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی شام تحریک اسلامی کی جانب سے ملک کی مختلف پیشہ وارانہ تنظیموں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا گیا. مہم کا افتتاح اردن کےمشرق میں ضلع زرقاء میں اسلامک ایکشن کمیٹی کے دفتر میں ہوا. اس موقع پر شہریوں اور مخیر حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی. انہوں نے دل کھول کر امدادی بیڑے کے لیے رقوم فراہم کیں. مہم کے افتتاح کے بعد اگلے ایک ہفتے تک نقد رقوم کی صورت میں فنڈز جمع کرنےکا فیصلہ کیا گیا. دوسری جانب مہم کے روح رواں احمد زیاد نے کہا ہے کہ امدادی مہم میں ملک کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات ان کے ساتھ شامل ہیں. اردنی عوام اور مخیر حضرات کے تعاون سے اگلے مرحلے میں مادی سامان جس میں ادویہ، خوراک اور کمپیوٹر سے متعلقہ سامان شامل ہو گا جمع کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ فریڈم فلوٹیلا 2 کے لیے رمضان کے آخر تک تیاریاں مکمل کر لی جائیں گی اور عیدالفطر کے بعد یہ امدادی جہاز سمندر کے راستے غزہ کیلئے اپنا سفر شروع کرے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan