مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر اسلامی مقدسات کی بہبود کے لیے اردن میں نوجوانوں کی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس تنظیم کا نام ”نوجوان برائے بیت المقدس” رکھا گیا ہے۔
”نوجوان برائے بیت المقدس” کے قیام کا مقصد بیت المقدس اور اسلامی مقدسات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور نوجوانوں کی ایک ایسی رائے عامہ تشکیل دینا ہے جو اسلامی اور عیسائی مقدسات کے مسئلہ کے حوالے سے دباؤ پیدا کرسکے۔
تنظیم نے ”نوجوان برائے بیت المقدس” کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا جو اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد کی جائے گی۔