Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اردن میں دفاع مسجد اقصیٰ کے لیے عظیم الشان ریلی

اردن کے صدر مقام عمان میں ہزاروں اردنی شہریوں نے قبلہ اول کے دفاع کے لیے ایک جلوس نکلا۔ جلوس کا آغاز عمان میں مسجد الحسینی سے ہوا جس کے بعد اس میں مزید مساجد سے ریلیوں کی شکل میں لوگ شامل ہوتے چلے گئے۔

اس ریلی کی کال اردن کی مذہبی جماعتوں اور پیشہ ور انجمنوں کی جانب سے دی گئی تھی۔ مارچ میں ہرشعبہ ہائے زندگی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر دفاع قبلہ اول کے حق میں اور القدس میں اسرائیلی غنڈہ گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف اور مسجد اقصیٰ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

جلوس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی یلغار اور نمازیوں پر تشدد کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ القدس میں اسرائیلی بدمعاشی مسلمانوں کی اسلامی اور عرب ثقافت اور تاریخ کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

مقررین اور شرکا نے اردنی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام نام نہاد امن معادہدے ختم کرے اور فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے قبلہ اول اور فلسطینی مقدسات کے دفاع کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اردن کے قومی فورم برائے مزاحمت و دفاع وطن کے سربراہ ڈاکٹر صلاح القضا نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے اسرائیل کے خلاف فدائی حملوں اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کی حمایت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan