اردنی وکلا نے اسرائیلی اسپیکر” رووین ریفلین” کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمان سے مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق اردنی لائرز یونین کی جانب سے اسرائیلی اسپیکر اور”لیکوڈ” کے ایک رکن اریہ داد کے خلاف آئندہ ہفتے اردن کی ایک عدالت میں مقدمہ قائم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اسرائیلی سیاست دانوں کےخلاف یہ مقدمہ ان کے حال ہی میں اردن کے بارے میں اختیار کیے گئے موقف اور اردن کو فلسطینیوں کا متبادل وطن قرار دینے کے بیان کے تناظر میں چلایا جائے گا۔
جمعرات کے روز عمان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اردنی وکلا نے کہا کہ وہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی حکام کے خلاف آئینی چارہ جوئی کے استعمال کے لیے باقاعدہ قدم اٹھائے جائے گے۔