Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اخوان المسلمین نے سیاسی ونگ ’’حریت و انصاف‘‘ کا اعلان کر دیا

palestine_foundation_pakistan_dr-mohamed-badia-muslim-brotherhood

مصر کی سب سے بڑی اسلامی جماعت اخوان المسلمین کے مرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع اپنی جماعت کے سیاسی ونگ ’’حریت و انصاف‘‘ کے قیام کی قرار داد منظور کردی ہے، ونگ کے بانی کارکنوں کا اعلان اگلے چند روز میں کر دیا جائے گا۔ سیاسی ونگ کی تشکیل مکمل ہوتے ہی قانونی اعلامیے کی تیاری پر کام شروع ہو جائے گا۔ مرشد عام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حالیہ اقدام مجلس شوری کی جانب سے سیاسی جماعت کی تشکیل کی پالیسی کے تحت عمل میں آیا ہے۔ شوری اراکین طویل عرصے سے سیاسی ونگ کے قیام کی تجاویز دے رہے تھے۔ ڈاکٹر بدیع نے کہا کہ اس پارٹی کا قیام مصری قوم کی امیدوں اور آرزوؤں پر لبیک کہتے ہوئے عمل میں آیا ہے جس کا مقصد مستقبل میں مصر کے عظیم کردار کو واپس لانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے پارٹی کے اندر سے ہی بہترین اداروں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں اور یہ کام مجلس شوری کی مشاورت سے جلد مکمل ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمین کے سیاسی ونگ کے دروازے ہر ایک پر کھلے ہیں تمام مصری اس میں اپنے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan