Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

آخری قیدی تک کی تلاش میں ہر ممکن کوشش کے لیے تیار: حازم قاسم

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ تحریک نے قابض اسرائیلی آخری قیدی کی لاش سے متعلق اپنے پاس موجود تمام معلومات فراہم کر دی ہیں اور اس کی تلاش کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کے ساتھ مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں تعاون کیا ہے۔

بدھ کے روز جاری ایک پریس بیان میں حازم قاسم نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل نے متعدد مرتبہ زرد لکیر کے پیچھے واقع علاقوں میں میت کی تلاش کی کوششوں کو جان بوجھ کر سبوتاژ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حماس نے مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ مل کر اپنی کوششوں کے بارے میں ثالثوں کو براہ راست آگاہ رکھا تاکہ آخری اسیر کی میت تک پہنچا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس ثالثوں اور ضمانت دینے والے ممالک کے ساتھ ہر اس کوشش میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے جو آخری قیدی کی میت کی بازیابی پر منتج ہو۔

حازم قاسم نے آخر میں اس امر کی توثیق کی کہ قابض اسرائیل جان بوجھ کر میت کی عدم بازیابی کو بہانہ بنا کر پہلے مرحلے کی ذمہ داریوں اور تقاضوں سے فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan