Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

آباد کاروں کے حملے اور فائرنگ، مشرقی نابلس میں 3 فلسطینی زخمی

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرقی علاقوں میں آج پیر کی شام قابض اسرائیلی افواج کے دھاوے اور مسلح صہیونی آباد کاروں کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

نابلس میں ہلالِ احمر کے ایمبولینس اور ہنگامی حالات کے مرکز کے ڈائریکٹر، عمید احمد نے وضاحت کی ہے کہ امدادی ٹیموں نے دو نوجوانوں (عمر 18 اور 35 سال) کو طبی امداد فراہم کی جو لائیو گولیوں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے مشرقی علاقے پر دھاوے کے دوران ایک نوجوان کے پاؤں اور دوسرے کی ران میں گولی لگی، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نابلس کے مشرق میں واقع گاؤں دیر الحطب پر صہیونی آباد کاروں کے حملے کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا ایک 16 سالہ بچہ بھی زخمی ہوا، جسے ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

قابض اسرائیلی افواج نے نابلس کے مشرقی علاقے پر دھاوا بولا اور شارع القدس میں لائیو گولیوں، صوتی بموں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب مسلح آباد کاروں نے منظم طریقے سے دیر الحطب گاؤں پر دھاوا بول کر نہتے فلسطینیوں کو اپنی سفاکیت کا نشانہ بنایا۔

یہ واقعات حملوں میں مسلسل اضافے کے تناظر میں پیش آ رہے ہیں، جہاں گذشتہ روز بھی اسی گاؤں پر اسی طرح کا ایک حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں نو فلسطینی زخمی ہوئے تھے، جبکہ متعدد مکانات اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan