Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بل کلنٹن مسجد اقصی میں داخل ہوگئے، فلسطینی وزیر اوقاف کی مذمت

bill-clinton فلسطینی وزیر اوقاف طالب ابو شعر نے صہیونی محافظین کے ہمراہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے مسجد اقصی میں داخل ہونے کی مذمت کی ہے- طالب ابو شعر نے اخباری بیان میں کہا کہ بل کلنٹن کے مسجد اقصی کے دورے کے وقت نہ صرف نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیابلکہ مسجداقصی کے محافظین کو بھی صحن کے قریب نہیں آنے دیا گیا- اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی کے تمام بیرونی دروازے بند کردیئے – طالب ابو شعر نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار اور انہیں بے گھر کئے جانے کی بھی مذمت کی – طالب ابو شعر نے مسجد اقصی اور بیت المقدس کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan