Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج کی زرعی فارم پرتوپخانے سے بمباری

gaza-shelling اسرائیلی قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے جنوب کی طرف خان یونس کے شمالی علاقے فراحسین میں فلسطینیوں کے ایک زرعی فارم پر توپخانے سے گولہ باری شروع کردی- مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے پھینکے گئے دو گولے زرعی زمین میں آ کر گرے جس سے قریبی گھروں کو نقصان پہنچا لیکن جانی نقصان نہیں ہوا- اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں رفدانہ کی بستیار پر فلسطینی مچھروں اور کسانوں کو نشانہ بناتی ہے- دریں اثنا اسرائیلی اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ‘ الخلیل اور جنین کے اضلاع سے 7 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے- ضلع جنین کے گائوں قباطیہ میں 15 فوجی گاڑیوں پر سوار اہلکاروں نے صبح سویرے ہی دھاوا بول دیا- عینی شاہدین کے مطابق مقامی افراد کو خوفزدہ کرنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی- دریں اثنا ضلع الخلیل کے یتا ٹاون کے قریب خربت رام الخیر کے علاقے میں اسرائیلی قابضین نے فلسطینیوں کی بھیڑوں پر حملہ کردیا- ادھر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے کئی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ایک فلسطینی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اس کی چھت پر قبضہ کرلیا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan