Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“گولڈ اسٹون کی رپورٹ پر حماس کی رپورٹ کے مندرجات تبدیل کردیے گئے”

palestine_foundation_pakistan_riyadh-mansour-palestinian-authority-pa-envoy

فلسطینی اتھارٹی کے ایک اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں صدرمحمود عباس کے مستقل مندوب ریاض منصور کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے. نئے اسکینڈل کے مطابق ریاض منصور نے آٹھ ماہ قبل اقوام متحدہ کی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ سے متعلق جنگی جرائم کی رپورٹ میں ایک رپورٹ داخل کی ہے جو حماس کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ سے مختلف ہے.ریاض منصور کی رپورٹ میں اسرائیل کو جنگ میں بری قرار دیا ہے اور اس کی ذمہ داری اسلامی تحریک مزاحمت .حماس. پرعائد کی ہے. ذرائع کے مطابق ریاض منصور نے کوئی آٹھ ماہ قبل اقوام متحدہ کے مطالبے پرغزہ کی پٹی میں جنگ کے دوران حقائق پر مبنی ایک رپورٹ حماس کی طرف سے پیش کرنے کی ہدایت کی. حماس کی جانب سے 300 صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ اقوام متحدہ میں صدر عباس کے سفیر ریاض منصور کو دی گئی. معلوم ہوا ہے کہ ریاض منصور نے وہ رپورٹ ہوبہو پیش کرنے کے بجائے اس میں ترامیم کرنے کے بعد عالمی ادارے میں پیش کیا. ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریاض منصور نے رپورٹ میں سے اسرائیل کے خلاف مذمتی بیانات حذف کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں دسمبر2008ء کی جنگ کا حماس کو ذمہ دار قرار دیا ہے. ترمیم شدہ رپورٹ میں اسرائیل کے جنگی جرائم سے اسے ہر لحاظ سے بری الذمہ قرار دیا گیا ہے. اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ سے متعلق 40 صفحات پر مشتمل رپورٹ پیش کی گئی . اس میں بھی اسرائیل نے دوران جنگ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جنگ کی تمام تر ذمہ داری حماس اور فلسطینی مجاہدین پرعائد کی ہے دوسری جانب اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل اگلے ماہ کمیٹی کے رکن رچرڈ گولڈ اسٹون کی تیارکردہ رپورٹ اور فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی پیش کردہ رپورٹوں کی روشنی میں اس معاملے پر دوبارہ بحث کا آغاز کر رہی ہے. اس حوالے سے عرب ممالک کے اقوام متحدہ میں مندو بین رواں ماہ کے آخرمیں لائحہ عمل مرتب کرنے کےلیے ایک اہم اجلاس کرنےوالے ہیں. جس میں رچرڈ گولڈ اسٹون کی رپورٹ پرکوئی متفقہ فیصلہ کیا جائے گا. دریں اثنا اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کل پیر کے روز جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ سے متعلق ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں تیار کردہ ایک رپورٹ پیش کریں گے. جنرل اسمبلی اس رپورٹ پر مختصر بحث کے بعد انسانی حقوق کمیٹی کو اس کی تفصیلی تحقیقات کی تیاری کا حکم دے گی. یاد رہے کی دسمبر2008 سے جنوری 2009ء میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر”لیڈ کاسٹ” کے عنوان سے مسلط کردہ جنگ میں کم ازکم 1400 شہریوں کو شہید اور 5000 سے زائد کو زخمی اور معذور کردیا تھا. جنگ میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan