Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

ملک بھر میں ’’القدس کانفرنسز‘‘ اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی،پائیلر کے صدر کرامت علی،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ازہر علی ہمدانی،پاکستان پیپلز پارٹی

0Pala7446

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی،پائیلر کے صدر کرامت علی،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ازہر علی ہمدانی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل شیخ، اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے رمضان المبارک میں ’’القدس کانفرنسز‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا، سولہ رمضان کو کراچی جبکہ بیس رمضان کو کوئٹہ اور بائیس رمضان کو اسلام آباد سمیت ملتان اور لاہور میں کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گاجس میں پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی سمیت انسانی حقوق کے لئے سرگرم عمل این جی او ز کے اعلیٰ عہدیدار شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر ایم اے جناح روڈ پر فلسطینی عوام پر ڈھائے جانیوالے صیہونی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمران قبلہ اوّل کے لئے متحد ہو جائیں اور یاد رکھیں کہ امریکا او ر اس کی ناجائز اولاد اسرائیل نہ صرف مسلمانوں کا دشمن ہے بلکہ پوری دنیا کے امن کے دشمن ہیں، انہوں نے کہا کہ القدس مسلم امہ کے اتحاد کا مرکز و محور ہے تاہم مسلمان دنیا کو چاہئیے کہ اپنا قبلہ امریکا کی بجائے قبلہ اول کی طرف کرے ، انہوں نے امریکا کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو دہشت گرد قرار دئیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں اور حیرت کی بات ہے کہ لاکھوں انسانوں کے قاتل امریکا اور اسرائیل آج فلسطینی مظلوموں کو دہشت گرد قرار دے کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے اور فلسطینیوں کے ساتھ سیاسی واخلاقی حمایت کی جائے ، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی بھرپور سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

0Pala7447

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan