Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری شہریوں کا صہیونی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_protest-angry-egyptians-cairo

برطانیہ کی جانب سے موساد کے ہاتھوں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما محمود المبحوح کی ٹارگٹ کلنگ میں اور اس سلسلے میں جعلی پاسپورٹ کے استعمال پر احتجاجاً صہیونی سفیر کی ملک بدری کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی سفیروں کی ملک بدری کے مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں

جمعرات کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مصری حکومت سے ملک میں تعینات اسرائیلی سفیر کی فوری طور پر ملک بدری کا مطالبہ کیا-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی مرتکب ہورہی جس پرحکومت مصر تل ابیب کے ساتھ ہر سطح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکال دیں- وزارت خارجہ کے باہر جمع ہونے والے ہزاروں افراد نے مسجد اقصی اور بیت المقدس کی تصاویر، فلسطینی پرچم اور بینرز اور کتبے اٹھار رکھے تھے- اس موقع پرمظاہرین نے مصری حکومت کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات قائم رکھنے پرحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی-

اسرائیل کے خلاف نعرہ زن مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثالیں قائم کررہا ہے، جس پر اس کے ساتھ نہ صرف تعلقات ختم کرنے کی ضرورت ہے بلکہ صہیونی حکومت کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے تحت عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے-

مظاہرین نے اسرائیل کے بار ے میں اختیار کردہ عرب ممالک کی نرمی پرمبنی پالیسی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عرب حکمرانوں کی’’ بزدلی‘‘ قراردیا- مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے بھی لگائے-

مظاہرین میں سول سوسائٹی کے اراکین، طلبہ اور انسانی حقوق کے تنظیموں کے ارارکین کی بڑی تعداد موجود تھی- مظاہرے کا اہتمام فلسطین کے لیے کام کرنے والی تنظیم’’خدمات برائے فلسطین‘‘ کی اپیل پر کیا گیا تھا- اس موقع پرتنظیم کی جانب سے مصری حکومت اور عرب ممالک کے لیے اپنے پانچ نکاتی مطالبات کی فہرست پیش کی-

جن میں اسرائیلی سفیروں کی ملک بدری، اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کا خاتمہ، اسرائیل کو گیس کی فراہمی کی معطلی، ہر قسم کے سفارتی تعلقات کا خاتمہ اور اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور معاشی روابط ختم کرنا شامل تھے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan