Connect with us

Uncategorized

مصر، غزہ سرحد پر فولادی دیوار کی تعمیر بند کرے: فلسطینی ٹریڈ یونین اتحاد کا مطالبہ

protest-alliance-of-palestinian-trade-unions فلسطینی ٹریڈ یونین اتحاد نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ اور مصری سرحد پر فولادی دیوار تعمیرکرنا بند کرے کیونکہ مصر کی سلامتی کو اصل خطرہ فلسطینیوں سے نہیں بلکہ اسرائیل سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹریڈ یونین اتحاد کے نمائندے محمود الرنتیسی نے پیر کے روز مصر اورفلسطینی سرحد کے قریب ایک احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں لوگ اگر بھوک اور گھٹن کا شکار ہیں تو اس کی وجہ یہی ہے کہ انہیں ہر طرف سے محاصرے میں رکھا گیا ہے۔ جناب الرنتیسی کا کہنا تھاکہ مصری حکومت کا دیوار بنانے کا فیصلہ عملاََ فلسطینیوں کو خاموشی سے قتل کرنے مترادف ہے۔ محمود الرنتیسی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹی بان کی مون سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مصر کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنے پر مجبور کریں اور قاہرہ کو دیوار تعمیر کرنے سے روک لیں۔ ادھر ٹریڈ یونین اتحاد نے رفح کے علاقے میں ایک آرٹ نمائش کا اہتمام کیا جس میں مصوری کے ذریعے غزہ کے عوام کے مسائل و مشکلات اور ان پر ہونے والی زیادتیوں کو پینٹنگز کی شکل میں نمایاں کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan