Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصی مذاکرات کا عنوان بننے سے کہیں بلند ہے: شیخ عکرمہ صبری

مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی کے امام اور خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ 144 ایکڑ پر مشتمل مصلی مروانی اور دیوار براق مسجد اقصی کا حصہ ہیں جن کے ذرہ بھر حصے سے بھی دستبردار نہیں ہوا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی کسی بھی مذاکرات کا عنوان بننے سے کہیں زیادہ اعلی و برتر ہے۔ مسلمانوں بالخصوص فلسطینیوں کو اس کی حفاظت کے لیے کمر کس لینی چاہیے۔ مسجد اقصی کے خطیب اور مقبوضہ فلسطین کے مفتی اعظم شیخ عکرمہ سعید صبری نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ مسجد اقصی کے محافظ اور عام فلسطینی انتہاء پسند یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصی پر حملے کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل ایسے ہی ایک منصوبے کی اطلاعات کے بعد محافظین اور فلسطینی شہری ساری رات جاگ کر بھی مسجد کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر شیخ صبری نے کچھ روز قبل شائع ہونے والی ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کی تعریف بھی کی جس میں فلسطینیوں پر اسرائیلیوں کے حملوں اور ان سے امتیازی سلوک کا پردہ چاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر یہ ہی رپورٹ کوئی فلسطینی تنظیم جاری کرتی تو کیا ہوتا؟ بالیقین اسے آسمانی مذہب سے دشمنی پر مبنی قرار دیا جاتا۔ واضح رہے کہ مصلی مروانی، جو سنہ 684ء میں حکمران بننے والے بنو امیہ کے مروان بن الحکم نے بنوایا تھا، مسجد اقصی کے نیچے واقع مسجد ہے۔ 1996ء میں اس کی تعمیر نو کی گئی ہے جس میں 7000 نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan