Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسئلہ فلسطین کے لئے صحافی برادر ی فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے شانہ بہ شانہ ہے ۔ سیکرٹری پریس کلب رضوان بھٹی

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب سیکرٹری اور اراکین سے ملاقات، گلدستہ اور مٹھائی کا تحفہ دیا

کراچی(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات )مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا صحافیوں کی اولین ذمہ داری ہے اور صحافی برادری سمیت کراچی پریس کلب فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے شانہ بہ شانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب کے نو منتخب سیکرٹری رضوان بھٹی نے جمعہ کے روز کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنمائوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین انسانیت کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اورمسلمان ہونے کے ناطے ہماری سب سے پہلی ذمہ داری ہے کہ ہم فلسطین کاز کی حمایت کریں۔ انہوںنے مزید کہا کہ جب غاصب اسرائیل نے فلسطین پر جنگ مسلط کی تو صحافی برادری نے بڑھ چڑھ کر فلسطینی عوام کے حق میں اور صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوںنے کہا کہ صحافی برادری نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا اور میڈیا ہائوسز میں بلیک آئوٹ کیا گیا۔ ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فائونڈیشن پاکستان ملک میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر ہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ فلسطین کا زکی حمایت جاری رکھی ہے اور فلسطین فائونڈیشن کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کو یقینی بنایا ہے اور مستقبل میں یہ تعاون جاری رہے گا۔اس موقع پر فلسطین فائونڈیشن پاکستا ن کے سرپرست اراکین نے کراچی پریس کلب میں ہونے والے انتخابات کے نتیجہ میں منتخب ہونے والے سیکرٹری رضوان بھٹی اور ان کے ساتھیوں کو مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔


فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اراکین بشمول سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی ہمدانی اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت پیر سید اشرفی، عرم بٹ، قاضی زاہد،قاسم، علی احمر، سلمان، عظیم اور دیگر نے جمعہ کے روز کراچی پریس کلب کے نو منتخب سیکرٹری اور اراکین کابینہ کو مبارک باد دی اور گلدستہ اور مٹھائی کا تحفہ پیش کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan