Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لبنان پر اسرائیلی جارحیت غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،اسرائیل اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہاہے: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

palestine_foundation_pakistan_palestinian-foundation-pakistan-plf

لبنان پر اسرائیلی جارحیت غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،اسرائیل اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہاہے،وقت آگیاہے دنیا اسرائیل کی نابودی کا جشن منائے گی،اقوام متحدہ اور یورپی یونین اسرائیل کی جارحانہ کاروائیوں کے خلاف سرگرم عمل ہو جائیں،عرب لیگ اور او ،آئی، سی ۔لبنان پر اسرائیلی حملے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کریں اور کسی بھی قسم کی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں۔
مظفر احمد ہاشمی،علامہ قاضی احمد نورانی،مولانا منور نقوی،اسامہ بن رضی اور صابر کربلائی کا لبنان سرحد پر اسرائیلی فوجی حملہ پر اظہار مذمت
کراچی۔( )لبنان پر اسرائیلی جارحیت غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،اسرائیل اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہاہے،وقت آگیاہے دنیا اسرائیل کی نابودی کا جشن منائے گی،اقوام متحدہ اور یورپی یونین اسرائیل کی جارحانہ کاروائیوں کے خلاف سرگرم عمل ہو جائیں،عرب لیگ اوراو،آئی،سی لبنان پر اسرائیلی حملے کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کریںاور کسی بھی قسم کی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں۔ان خیالات کااظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی،علامہ قاضی احمد نورانی،مولانا منور نقوی ،اسامہ بن رضی اور مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے ایک مشترکہ اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی لبنان سے ملحقہ سرحد پر غاصب صہیونی فوجیوں کی جانب سے جارحیت اورلبنانی افواج پر گولہ باری انتہائی شرمناک فعل ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور ایک پاگل مریض کی حیثیت اختیار کر چکی ہے لہذٰا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاگل پن کے ناسور مرض کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے تا کہ دنیا میں امن و امان قائم ہو سکے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر شدید مظالم ڈھا رہاہے جس کے باعث اسرائیل کا خاتمہ ناگزیر ہو چکاہے او ر گذشتہ روز اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنانی شہری علاقوں پر گولہ باری اور لبنانی فوجوں کو شہید کرنا انتہائی گھناؤنا جرم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ان کاکہنا تھا کہ مسلم امہ،عرب لیگ،OICاور یورپی یونین متحد ہو کر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے سرطان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے اور اسرائیل کو 2006ء سے بد ترین شکست سے دوچار کریں۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ دنیا بھر کے غیور لوگوں کی جانب سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے امدادی قافلوں کو روانہ کرنا ایک مثبت قدم ہے اور عرب حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،رہنماؤں نے دنیا بھر سے امدادی قافلوں کو ترتیب دینے اور غزہ کے محصورین کی امداد کرنے پر تمام ممالک کو خراج تحسین پیش کیا اور اپیل کی کہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہنا چاہئیے جب تک فلسطین آزاد اور اسرائیل نابود نہیں ہو جاتا ،اس موقع پر رہنماؤں نے لبنانی سرحد پر شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی اور حزب اللہ لبنان اور حماس فلسطین کی کارکردگی کو سراہا،اجلاس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین میں علی احمر،آصف حیدر،فخر عباس،مظفر فاروقی،عبد العلیم اور دیگر شریک تھے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan