Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے حقوق میں اضافہ، حماس کا خیرمقدم

palestine_foundation_pakistan_palestinian-refugees-in-lebanon

لبنانی پارلیمنٹ نے ملک میں عارضی طور پر مقیم فلسطینی مہاجرین کو کچھ مزید شہری حقوق دینے کی منظوری دی ہے. دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس طرح کے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے.
منگل کے روز لبنانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں فلسطینی پناہ گزینوں کو مزید شہری حقوق فراہم کرنے سے متعلق ایک آئینی بِل پر بحث ہوئی. بعض ارکان نےفلسطینی پناہ گزینوں کو مزید شہری حقوق دینے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تاہم ایوان کی اکثریت نے اسے منظور کر لیا.
ادھر دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے لبنانی پارلیمنٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے. بیروت میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے شہری حقوق میں اضافہ ایک اچھا اور مثبت قدم ہے تاہم اس طرح کے اقدامات مزید بھی ہونے چائیں.
بیان میں کہا گیا کہ شہری حقوق دیے جانے کے بعد بھی فلسطین مہاجرین بیروت میں کئی پیشے اختیار کرنے سے محروم ہیں اور انہیں ان کی سماجی زندگی میں کسی قسم کی انشورنس بھی حاصل نہیں. بیان میں کہا گیا کہ حماس کو توقع ہے لبنان فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنانی شہریوں کے مساوی حقوق فراہم کرے گا اور اس کے لیے جلد اقدمات کیے جائیں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan