Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

قبلہ اول بیت المقدس کو مکمل طور پر بند کئے جانے کے خلاف پاکستان بھر میں جمعہ کو یوم سوگ منایا جائے گا، سیاسی و مذہبی جماعتیں یوم سوگ کی حمایت کریں۔

مظفر ہاشمی، قاضی نورانی ،محفوظ یار خان، صادق رضا، اظہر ہمدانی، اور صابر کربلائی کا مشترکہ بیان
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سر پرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی
Aqsa
مظفر ہاشمی، قاضی نورانی ،محفوظ یار خان، صادق رضا، اظہر ہمدانی، اور صابر کربلائی کا مشترکہ بیان
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سر پرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی

صدیقی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق رضا تقوی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اظہر علی ہمدانی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے غاصب اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کئے جانے کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول اور تیسرے مقدس مقام پر غاصب صیہونی اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے داخلے پر مکمل پابندی اور مسجد اقصیٰ کو بند کئے جانے کے اقدامات پورے عالم اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، پوری امت مسلمہ غاصب اسرائیل کے مسجد اقصیٰ کے خلاف کئے جانے والے اقدامات پر سراپا احتجاج بن جائے، انہوں نے پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ جمعہ اکتیس اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے اور قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف غاصب اسرائیل کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے۔

واضح رہے کہ سنہ1967ء کے بعد غاصب اسرائیل نے پہلی مرتبہ مسلمانوں کے مقدس مقام اور قبلہ اول بیت المقدس (مسجد اقصیٰ ) کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے اور داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے دوسری جانب پاکستان میں انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں اسرائیلی ثقافتی پروگرام اور اسٹال کے انعقاد پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو ملک دشمنی قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کی پوری انتظامہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ایک ایسی غاصب صیہونی ریاست کہ جسے پاکستان نے تسلیم نہیں کیا تو اس جارح ریاست کی یونیورسٹی میں نمائندگی کس طرح ممکن ہوئی؟ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اسلام انٹر نیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ کو بھی متنبہ کیا کہ اگر جلد از جلد حقائق سامنے نہ لائے گئے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو فلسطین فاؤنڈیشن پورے ملک میں سراپا احتجاج بن جائے گی۔
 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan