Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون شہید

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی خاتون کے پاس چاقو تھا جس کی مدد سے وہ صہیونی فوجیوں پر حملہ آور ہوئی تھی تاہم حملہ ناکام بنادیا گیا اور صہیونی فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کی شہادت ہوئی ہے۔

اسرائیلی عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیاکے علاقے میں صیہونی فوج نےفلسطینی خاتون پر گولی چلدی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی شہید ہوگئیں جبکہ امدادی ٹیم کو جائےوقوعہ سے خاتون کی لعش کو اٹھانے پر بھی پابندی عائد کردی جس کے باعث کئی گھنٹوں تک شہید خاتون کو اہل خانہ سے دور رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی خاتون کے پاس چاقو تھا جس کی مدد سے وہ صہیونی فوجیوں پر حملہ آور ہوئی تھی تاہم حملہ ناکام بنادیا گیا اور صہیونی فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کی شہادت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں دو روز قبل بھی غاصب صہیونی حکام کی سر پرستی میں فوج نے غرب اردن میں واقع جبل صبیح میں 15 سالہ محمد سعید حما‏ئل کو بھی گولی مارکر شہید کردیا تھا جبکہ فائرنگ سےمزید 8 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan