Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی صحافیوں کے حقوق کا دفاع کیا جائے۔اسرائیلی مظالم پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ امتیاز فاران، ارمان صابر کی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

کراچی( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے کراچی پریس کلب میں نو منتخب صدر امتیاز فاران اور سیکرٹری ارمان صابر سمیت گورننگ باڈی کے اراکین سے ملاقات کی اور انہیں المیں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے گلدستہ اور مٹھائی پیش کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم اور سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر ازہر علی ہمدانی ، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئر مین مطلوب اعوان قادری، پاکستان مسلم لیگ ق کے صادق شیخ، اہلسنت رابطہ کونسل کے چیئر مین مسرور ہاشمی، جعفر یہ الائنس پاکستان کے رہنما سید شبر رضا سمیت قاضی زاہد حسین، امبر نذیر، تاجور ، سلومی، امان کاکا خیل، سلیم قادری، عمران شہزاد اور دیگر شریک تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے سرپرست اراکین نے کہا کہ فلسطین میں صہیونی مظالم کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور امریکہ ، اسرائیل اور ہندوستان کے پاکستان مخالف منصوبوں کے سامنے بھرپور مزاحمت جاری رہے گی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ ہے جس کا حل فلسطین کی آزادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھی ہے جس پر کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ملاقات کے دوران شرکاء نے گذشتہ دنوں بغداد میں شہید ہونے و آلے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس پر امریکی قاتلانہ حملہ کی مذمت کی اور دونوں شہداء سمیت شہدائے کشمیر و فلسطین و پاکستان کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے بات چیت کرت ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران اور سیکرٹری ارمان صابر نے کہا کہ فلسطین میں صہیونی اسرائیلی مظالم پر ہر ذی شعور کو تشویش ہے اور صہیونیوں کی جانب سے نہ صرف فلسطین کے باسیوں ہر ظلم روا رکھا جا رہا ہے بلکہ تمام تر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافی برادری کو بھی صہیونی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

انہوں نے ہمیشہ کی طرح فلسطین کاز کی حمایت کے کیے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔ اس موقع پر صدر اور سیکرٹری صاحبان کو فلسطین کا خاص نشان فلسطینی رومال بھی پیش کیا گیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan