Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“فلسطینی جیلوں میں قیدیوں کو فیاض اور محمود عباس کی اجازت سے اذیتیں دی جاتی ہیں”

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner20

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم”ھیومن رائٹس واچ” نے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام جیلوں میں قیدیوں پر ہونے والے تشدد اور بدسلوکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے. تنظیم کا کہنا ہے کہ قیدیوں سے بدسلوکی فتح کے وزیراعظم سلام فیاض اور صدر محمود عباس کے علم اور ان کی اجازت سے ہو رہی ہے.تنظیم کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے ڈپٹی ایگزیکٹوڈائریکٹر جو اسٹورٹ نے بدھ کے روز رام اللہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں. انہوںنے کہا کہ الخلیل سے گذشتہ مہینے گرفتار کیے گئے دو افراد کو ماوراء عدالت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے.تشدد کے بعد انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انکی حالت بدستو رتشویشناک ہے. جواسٹورٹ نے کہا کہ عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے 19 ستمبر کو24 سالہ احمد سھلب کو حراست میں لیا تھا، اسے کچھ عرصہ الخلیل میں رکھا گیا، تاہم بعدازاں اریحا کی ایک جیل میں منتقل کیا گیا. جبکہ ایک دوسرے شخص کو 16 اکتوبر کوحراست میں لیا گیا تھا. دونوں پر حماس سے تعلق کا الزام ہے اور انہیں دوران حراست سخت اذیتیں دی گئی ہیں. انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے صدر محمودعباس پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں ہونے والے تشدد کے واقعات کا نوٹس لیں. اگریہ سب کچھ ان کی مرضی اورعلم میں ہو رہا ہے تونہایت ہی تشویشناک ہے. ھیومن رائٹس واچ کےعہدیدار کا کہنا تھا فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی طرف سے محمود عباس کے زیرانتظام جیلوں میں قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کی رپورٹوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے. اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی. خیال رہے کہ اس سال 31 اگست کو الخلیل میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے ارکان کے حملے میں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد عباس ملیشیا نے اسرائیلی فوج کے تعاون سے حماس کے خلاف سخت انتقامی مہم شروع کر رکھی ہے. اب تک تقریبا ایک ہزار افراد کو گرفتار کر کے انہیں اذیتیں دی گئی ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan