Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صیہونی سفیروں کی طلبی

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-attacked6-israeli-military-boats-approach-the-southern-port-of-ashdod-on-may-31-2010-hours-after-israeli-navy-stormed-the-gaza-fre

غزہ کے محصور عوام کے لئے امدادی سازوسامان لےجانےوالے کارواں پرصیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پراقوام متحدہ نے صیہونی حکومت کی مذمت کرتےہوئے شدید افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ادھر پاکستان کی حکومت نے بھی صیہونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ یونان کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کےسفیر کو طلب کرکے وضاحت چاہی ہے ۔ ترکی نے بھی صیہونی حکومت کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔ یونان نے صیہونی حکومت کے جرائم کا جائزہ لینے کےلئے ایک ہنگامی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یونان نے اعلان کیا ہےکہ وہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں پراحتجاج کرتےہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کو منسوخ کرتاہے ۔ عراق نے بھی صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے اور اردن نے صیہونی سفیر کو بلاکر حملوں پراحتجاج کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اسپین نے بھی عزہ امدادی کارواں پرصیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے ۔اسپین نے صیہونی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے امدادی کارواں پرحملوں کی شدید مذمت کی ہے۔سویڈن نے صیہونی حملوں کی مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ ان حملوں کےبارےمیں تحقیقات ہونی چاہیں ۔ سویڈن کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے لئے امدادی کارواں پراسرائيل کےحملے کے برے نتائج سامنے آئيں گے۔قابل ذکرہے جرمنی ، اٹلی،فرانس اور یورپی یونین کے دیگر ملکوں نے صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے ۔ لبنان کے وزیراعظم سعدی حریری نے صیہونی حملوں کو دیوانہ پن قراردیاہے جس سے علاقے میں کشیدگي پھیلے گي ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan