Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

صہیونی مظالم کی مذمت بےکار ہے، فلسطینیوں کی مدد اور مزاحمت واحد راستہ ہے، فواد ایزادی

تہران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) صہیونی ریاست کیلئے امریکا کی جانب سے تیار کردہ ڈیل آف دی سنچری بھی بری طرح ناکام ہوئی ہے چند ایک ممالک کے سوا تقریبا تمام دنیا نے اس کو مستر دکردیا ہے جو اسرائیل اور امریکہ کی کھلی ناکامی ہے۔

ایران سے تعلق رکھنے والے چیئرمین انٹر نیشنل یونین آف مسلم پروفیسر اور سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر فواد ایزادی نے ویبنار سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خارجہ پالیسی میں واضح فرق دیکھنے میں آرہا ہے بھارت پہلے فلسطین کی خودمختاری کا حامی تھا لیکن اب اس کی خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی آئی ہے جو بھارت کیلئے خطرناک ہے ، امریکی شہہ پر اسرائیل اپنی ظالمانہ پالیسی پر عمل کرکے تباہی کی جانب گامزن ہے ایسے ہی بھارت بھی اپنی ظالمانہ پالیسیز کے باعث تباہی کی جانب گامزن ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں کی مدد کرنا ہی بہترین ہے صرف حمایت کافی نہیں ہے ، صہیونی مظالم کی مذمت اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے اس اسلسلے میں کچھ کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں مزاحمت اور فلسطینیوں کی مدد ہی بہترین طریقہ ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan