Connect with us

Uncategorized

حماس رہنما کی نظر بندی میں تین مہینے کی مزید توسیع

khaled-leader-of-hamas اسرائیلی قابض انتظامیہ نے جمعہ کے روز مغربی کنارے میں حماس کے ایک ترجمان خالد الحاج کی انتظامی نظربندی میں ان کی متوقع رہائی سے صرف ایک دن پہلے مزید تین مہینے کی توسیع کی ہے۔ النقب جیل میں حماس ذرائع کے مطابق الحاج کی نظربندی میں تین مہینے کی نظربندی کی توسیع اب تک نو بار کی جا چکی ہے۔ خالد الحاج نے اسرائیلی قابض انتظامیہ کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے انہیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ وہ فلسطینی عوام کی آزادی اور حقوق کیلئے اپنی جدجہد جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ 45 سالہ خالد، پچھلے38مہینوں سے اسرائیلی جیل میں مقید ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan