Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جنوبی افریقا کے نائب صدر کی دمشق میں خالد مشعل سے ملاقات

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-kgalema-motlanthe-south-africas-deputy-president

جنوبی افریقا کے نائب صدر خالیما موٹلانٹے نے اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سےشام کے دارالحکومت دمشق میں ملاقات کی. جمعہ کے روز حماس کے مقامی دفتر میں ہوئی اس ملاقات میں دونوں راہنماٶں کے درمیان مسئلہ فلسطین کی موجودہ صورت حال، اس کے حل کے لیے عالمی کوششوں، فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمتی اقدامات اور اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے بے سود مذاکرات جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ انہوں نے جنوبی افریقا کے نائب صدر اور ان کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے تمام پہلوٶں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے. ملاقات نہایت حوصلہ افزا رہی. اس دوران انہوں نے جنوبی افریقا کے صدر کو مسئلہ فلسطین سے متعلق حماس کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ حماس کی وہی پالیسی ہے جو فلسطینی عوام کی فلسطین کے اندر اور بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کی ہے. حماس کے مسئلہ فلسطین کے حل کا ایجنڈا کسی سے چھپا نہیں. جب تک پورے فلسطین سے اسرائیلی خاتمہ،بیت المقدس اور اسلامی مقدسات کی آزادی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے علاقوں میں آباد نہیں کیا جاتا فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، کیونکہ فلسطینیوں کے یہ بنیادی مطالبات اور جوہری تنازعات ہیں. ایک سوال کے جواب میں خالد مشعل نے کہا کہ فلسطین میں قیام امن اور قومی مفادات کے حصول کے لیے تمام فلسطینی جماعتوں کا باہم متحد ہونا بھی ناگزیر ہے. حماس نے فلسطین کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں پر واضح کر دیا ہے کہ قوم کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے مصالحت کے سوا کوئی راستہ نہیں.تام مصالحت قومی امنگوں اور عوامی مفادات کے تحت ہو گی، اس میں فلسطین میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے غیر جانب دارالیکشن کمیشن کا قیام، پی ایل او کی ازسرنو تشکیل اور مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی محافظ مشترکہ سیکیورٹی فورسز کا قیام بنیادی تقاضے ہیں. حماس کے راہنماکا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے وفد نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے لیے ان کے ساتھ ہے.اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جنوبی افریقا کے نائب صدر نے کہا کہ دنیا کی تمام اقوام کو اپنے حق خود اختیار کا پورا پورا حق حاصل ہے، فلسطینیوں کو بھی یہ حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اور آزاد ریاست تشکیل دے کر اس میں حکومت سازی کریں. انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا فلسطینی عوام کے جائز مطالبات اور مسلمہ حقوق کی حمایت کرتا رہے گا.اسرائیل کی جانب سے حال میں یہودی ریاست سے وفاداری کے قانون کی منظوری سےمتعلق سوال کے جواب میں جنوبی افریقا کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے تمام قوانین کا اطلاق عالمی سطح پر نہیں ہوتا. جب فلسطینی عوام کی اکثریت نے اسرائیل کا قانون وفاداری مسترد کر دیا ہے تودنیا کیسے اسرائیل کے اس قانون کو تسلیم کر سکتی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan