Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل ،حسنی مبارک جیسے قریبی حلیف سے محروم ہونے والا ہے: آسٹرین اخبار

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-and-hosni-mubarak-egyptian-president4

مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد ان کے اقتدار کے خاتمے کے توقعات مزید تقویت پکڑ رہی ہیں.مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق آسٹریا کے ایک موقر قومی اخبار”اسٹینڈرڈ” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر حسنی مبارک کے جانے کی صورت میں سب سے زیادہ مشکلات اسرائیل کو درپیش ہوں گی اور تل ابیب جلد ہی حسنی مباک جیسے اپنے قریبی اتحادی اور حلیف دوست سے محروم ہونے والا ہے.
اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو یہ سمجھتے تھے کہ مصری صدر حسنی مبارک کا اقتدار مضبوط ہے لیکن عوامی تحریک نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صدر مبارک کے تیس سالہ دور کا اب خاتمہ قریب ہے اور حسنی مبارک کے دن گنے جا چکے ہیں.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصری صدرکے اقتدار کے خاتمے کے سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کو ہوں گے کیونکہ اس کے پڑوس میں مصر وہ واحد اور بڑا ملک تھا جو اسرائیلی مفادات کا تحفظ کر رہا تھا. حسنی مبارک کے اقتدارکے خاتمے کے بعد ممکنہ طور پر ملک میں اخوان المسلمون جیسے اسلام پسند گروپوں کی حکومت بھی قائم ہو سکتی ہے. ایسا ہونے کے صورت میں اسرائیل کی مشکلات کئی گنا بڑھ جائیں گی.
آسٹرین اخبارنے تجزیہ کیا ہے کہ اخوان المسلمون کے اقتدار کی صورت میں تل ابیب اور قاہرہ کے درمیان تعلقات ختم بھی ہو سکتے ہیں.رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آخر تک سفارتی کوششیں کرتے رہے ہیں تاکہ صدرمبارک کی حکومت کو کسی انقلاب کا شکار ہونے سے بچایا جائے لیکن اب معاملات خود مصری صدر کے ہاتھ سے بھی نکل چکے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan