Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچہ اغوا

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والا فلسطینی بچہ تاحال لا پتہ ہے اور قانون نافذ کر نے والے کسی ادارے کی جانب سے فلسطینی بچے  کے حوالے سے معلومات کی فراہمی میں  والدین کے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل کے علاقے باب الزاویہ کے داخلی رستے سے فلسطینی بچے کو تلاشی کے بہانے روکا اور دوران اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق شدید خوف و ہراس کا شکار نابالغ بچہ اپنے اوسان بحال نہ رکھ سکا اور بے ہوش ہوگیا جسےغاصب فوج نے بے دردی سے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم جگہ منتقل کردیا۔

اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات  کے مطابق صہیونی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والا فلسطینی بچہ   تاحال لا پتہ ہے اور قانون نافذ کر نے والے کسی ادارے کی جانب سے فلسطینی بچے  کے والدین کے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan