Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners19

اسرائیل نے فلسطینی اسیروں بالخصوص قید تنہائی کے سزایافتہ قیدیوں کی نگرانی سخت کر دی ہے اور مختلف قید خانوں میں قیدیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کلوز سرکٹ کیمیرے نصب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے فلسطین میں قیدیوں کےحقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم ‘اسٹڈی سینٹر برائے اسیران” کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ “اسرائیلی جیلر قید تنہائی کے سزایافتہ قیدیوں کے ساتھ نہایت ظالمانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہیں. بیشتر جیلوں میں قید افراد ابتدائی نوعیت کے حقوق سے بھی محروم ہیں. قیدیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے صہیونی حکام نے پہلی مرتبہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں، جس سے قید تنہائی کے قیدیوں اور دیگر اسیران کی زندگی نفسیاتی طور پر بری طرح متاثر ہوئی ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ایک جیل میں قید تنہائی کے قیدی 27 سالہ احمد رشاد السکنی کے جیل خانہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں. کیمروں کی تنصیب صہیونی حکام کو لاحق ہونے والے اس شبے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے جس میں انہیں شبہ ہوا تھا کہ اسیر احمد رشاد اور دیگرقیدی موبائل فون استعمال کر رہے ہیں. تفتیش کے دوران قیدیوں سے کسی قسم کے موبائل فونز برآمد نہیں ہوئے تاہم اس شبے کی آڑ میں صہیونی انتظامیہ نے جگہ جگہ کلوز سرکٹ کیمرے لگا دیے ہیں.ادھرفلسطینی اسیران کمیٹی کے رکن رافت حمدونہ نے کہا ہے کہ اسرائیل تنہائی کی قید کے سزایافتہ قیدیوں کے ساتھ زیادہ ظالمانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے. قید خانے اندھیر قبروں کا منظرپیش کر رہے ہیں. جیل کی اندھیری کوٹھڑیوں میں کسی طرف سے نہ ہوا کی آمد رفت ہوتی ہے اور نہ ہی روشنی کا کوئی بندوبست ہے. جس کے باعث قیدی شدید نوعیت کےنفسیاتی دباٶ کا شکار ہیں اور ان کی صحت مسلسل بگڑتی جا رہی ہے.حمدونہ نے اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار پرعالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو متوجہ کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا وہ فلسطینی قیدیوں کے حوالےسے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan